30 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے سا منے مال روڈپر ایک تیز رفتار گاڑی نے بے قابو ہوکر2موٹرسائیکلوں کوٹکر ماردی،جس سے موٹر سائیکلوں پر سوار3 افراد زخمی ہو گئے،ٹریفک وارڈنز نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے 267بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق فیصل چوک میں تیزرفتارگاڑی نے بے قابو ہو کر 2موٹرسائیکلوں کو ٹکرماردی،جس سے موٹرسائیکلوں پر سوار3افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا،ٹریفک وارڈ ن نے پیچھا کر کے گاڑی کے ڈرائیورآصف نذیرکو حراست میں لے لیا،گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے267بوتلیں شراب برآمد ہوئی،ملزم نے بتایا کہ وہ مقامی ہوٹل سے شراب لیکر شاہدرہ جا رہا تھا،ٹریفک وارڈنزنے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔