30 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ ہفتے سے تیز بارش کا امکان محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے تیز بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا۔ جس سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔بارشوں کا یہ سلسلہ چھ فروری تک جاری رہے گا۔