پی آئی اے کا کارنامہ، پرواز درجنوں مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑ آئی

گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم پی آئی اے کا طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا: ذرائع۔ فوٹو فائل
 گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم پی آئی اے کا طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا: ذرائع۔ فوٹو فائل

قومی ائیر لائن کی سعودی عرب سے آنے والی پرواز 50 مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم پی آئی اے کا طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچ جائے گا۔

مزید خبریں :