30 جنوری ، 2013
واشنگٹن ڈی سی…ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عباد الررحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی،جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرز محمدارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی،یونٹ انچارجز ، کارکنوں و ہمدردوں نے ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صفدر عل باقری کے والد مرتضی علی باقری کے انتقال پر د لی افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے ڈاکٹر صفدر علی باقری سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)