30 جنوری ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن کی جانب عام انتخابات کیلئے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈ کی درخواست کو وزارت خزانہ نے منظور کرلیا ہے، رقم کی پہلی قسط آئندہ ہفتے جاری ہوسکتی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ الیکشن کمیشن نے یہ رقم عام انتخابات کے لیے مانگی ہے اس لیے اسے بروقت ادا کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن چاہے تو یکمشت بھی تمام فنڈز لے سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کی جانب سے مانگی گئی اس رقم سے بیلٹ بکس اور بیلٹ پیپر کی تیاری کے علاوہ الیکشن کے دوران ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ انتخابات سے متعلق دیگر اخراجات بھی اسی فنڈ سے پورے ہوں گے۔