30 جنوری ، 2013
باڑہ … خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، آج بھی 6 شدت پسندمارے گئے، 6 روز سے جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 92 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ تختہ کئی میں کالعدم لشکر اسلام اور انصارلاسلام کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں گروپوں کے 6شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ، باڑہ، جمرود اور دیگر میں 6 روز سے جاری جھڑپ میں اب تک 92 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔