30 جنوری ، 2013
اسلام آباد … بارشوں کا سبب بننے والا موسمیاتی سسٹم فروری کے پہلے ہفتے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، ملک کے اکثر مقامات پر بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سبب بننے والا موسمیاتی سسٹم مشرق وسطیٰ کے مختلف حصوں میں بارش برسا رہا ہے، جو اگلے ہفتے پاکستان میں داخل ہوجائے گا۔ اس دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، بارانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں متوقع ہیں جو فصلوں کیلئے انتہائی مفید ہوں گی جبکہ ڈیمز میں پانی کی آمد بھی بڑھے گی۔