پاکستان
30 جنوری ، 2013

عدالت رحمان ملک کے بیان ''کراچی چھن جائیگا'' کا نوٹس لے،آفاق احمد

عدالت رحمان ملک کے بیان ''کراچی چھن جائیگا'' کا نوٹس لے،آفاق احمد

کراچی…مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیان پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے کہ کراچی چھن جائے گا، سپریم کورٹ رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ دہشتگردو ں کی وکالت اور پشت پناہی کرنے کے بعد کراچی میں قتل وغارت کرنے والے عناصروں کو وفاقی وزیر داخلہ نے بے نقاب کردیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کے بیان کے بعد قاتلوں اور دہشتگردوں کی شناخت میں کوئی ابہام باقی نہیں رہا، اب یہ وزیر داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی سلامتی کو لاحق خطرات دور کئے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی سلامتی کے ادارے رحمان ملک کو طلب کر کے معلومات حاصل کریں۔آفاق احمد کا مزید کہناتھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لیں ورنہ وہ خود عدالت میں جائیں گے۔

مزید خبریں :