پاکستان
30 جنوری ، 2013

بلوچستان حکومت کی بحالی عوام کے منہ پر طمانچہ ہو گا،ڈاکٹر عبدا لما لک

کوئٹہ…نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدا لما لک نے کہاہے کہ بلوچستان میں سا بقہ حکومت نے ماسوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا اگر اس کو بحال کیا گیا تو یہ عوام کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔ یہ بات انھوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ ڈاکٹر عبدالما لک نے کہاکہ بلوچستان سے اگر گورنر راج ختم کیاگیا تو یہ صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی گوکہ گورنر راج جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہوتا لیکن سابق صوبائی حکومت کو بحال کیاگیا تو یہ عوام کے منہ پر طمانچہ ہوگا۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ساڑ ھے چار سال میں صوبے میں ماسوائے کرپشن کے اور کوئی اقدامات نہیں کئے جس پر انکی اپنی وفاقی حکومت نے انھیں نالائق قرار دیکر ہٹا دیا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ اگر حکومت بحال کی جاتی ہے تو یہ آئین کو مزید پامال کرینگے اور رہا نگران سیٹ اپ تو وہ الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی قائم کیا جا ئے اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کے رہنماء سردار زادہ اسلم رئیسانی نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔

مزید خبریں :