Time 16 اپریل ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن، 54 کروڑ شیئرز کے سودے طے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کم ہوکر 70483 پر بند ہوا ہے،کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 71092 کی ریکارڈ سطح بنائی۔

  بازار میں 54 کروڑ شیئرز کے سودے21 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب کم ہوکر 9812 ارب روپے ہے۔