پاکستان
Time 17 اپریل ، 2024

پرویز خٹک کا پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطہ

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سابق چیئرمین پرویز خٹک کے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے: پی پی رہنما— فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سابق چیئرمین پرویز خٹک کے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے: پی پی رہنما— فوٹو: فائل

نوشہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما الیاس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سابق چیئرمین پرویز خٹک کے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پیپلز پارٹی تحصیل پبی کے صدر نے کہا کہ پرویز خٹک کی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی برسی کے موقع پر پرویز خٹک سمیت سب کیلئے پی پی پی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کے بعد سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنی سیاسی پارٹی بنائی اور اسی پلیٹ فارم سے 2024 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔

بعد ازاں الیکشن کے بعد پرویز خٹک نے پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیکر کچھ عرصے کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم انہوں نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ میرے سیاست چھوڑنے سے متعلق زیرگردش خبریں غلط ہیں، سیاست نہیں چھوڑ رہا، کچھ وقت کیلئے آرام کرنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں :