دنیا
Time 17 اپریل ، 2024

امریکا نے قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

پاکستان کے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ— فوٹو: فائل
پاکستان کے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ— فوٹو: فائل

امریکا نے قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پیشرفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بریفنگ کے دوران پاک بھارت تعلقات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کریں۔

مزید خبریں :