Time 17 اپریل ، 2024
پاکستان

اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ

تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی اور نئی تر میم سے اسپیشل پروفیشنل پےاسکیلز پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموارہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کےلیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی، ترمیم کے تحت 65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی جب کہ موجودہ تعیناتی میں65 سال کی عمر کے بعدتوسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس نے محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں تجویز کیں۔ 

ملک میں نئے ٹیلنٹ کےفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں جب کہ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :