پاکستان
Time 17 اپریل ، 2024

ایک مغربی ملک کے سفیر نےکہاعمران کو چھوڑ دیں پی ٹی آئی ختم ہونیوالی ہے: شاندانہ گلزار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی خاتون  رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار  نے دعویٰ کیا ہےکہ ایک مغربی ملک کے سفیر نے انہیں بلا  کر کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  چھوڑ دیں کیونکہ تحریک انصاف ختم ہونے والی ہے۔

یہ دعویٰ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار  کا کہنا تھا کہ  ایک مغربی ملک کے سفیر نے انہیں بلا کر کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چھوڑ دیں کیونکہ تحریک انصاف ختم ہونے والی ہے۔

اس موقع پر شاندانہ گلزار  نے پارٹی میں سینیئر  رہنماؤں کو نظر انداز کیےجانےکا شکوہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو عمران خان کے لیے ایک ٹوئٹ نہیں کرتے، کبھی جلسے میں نہیں آئے، احتجاج نہیں کیا وہ بھی عہدوں پر آرہے ہیں۔

مزید خبریں :