پاکستان
31 جنوری ، 2013

خیبر ایجنسی میں ساتویں روز بھی لڑائی جاری ، ہلاکتوں کی تعداد97 ہوگئی

خیبر ایجنسی میں ساتویں روز بھی لڑائی جاری ، ہلاکتوں کی تعداد97 ہوگئی

تیراہ …خیبر ایجنسی میں شدت پسندگروپوں کے درمیان ساتویں روز بھی لڑائی جاری ہے ۔آج جھڑپ میں مزید 5 شدت پسند مارے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ سندنا میں کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم انصارلاسلام کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ،باڑہ ،جمرود اوردیگر علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری جھڑپوں میں 97 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں ۔

مزید خبریں :