31 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے آیندہ ہفتے چاروں صوبوں کے آئی جیز،سیکریٹری داخلہ اورانٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ حکام کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔وزیر داخلہ رحمان ملک نے جنگ کے سینیر صحافی پرویز شوکت سے گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کی ممکنہ لہر پر قابوپانے کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے اور انٹیلی جنس اطلاعات مربوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق جب بھی اطلاعات دیں وہ درست تمام کی تمام درست ثابت ہوئیں۔ کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر کی جو بات کی ہے اس کا آغاز کراچی میں ہونے والے دھماکوں سے ہوگیا ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ بحیثیت وزیر داخلہ دہشت گردی پر قابوپانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے اور کرتے رہیں گے۔