پاکستان
31 جنوری ، 2013

طلباء کو پنجابی زبان سے آگاہی کیلئیمشاعرے کا اہتمام

طلباء کو پنجابی زبان سے آگاہی کیلئیمشاعرے کا اہتمام

لاہور…طالب علموں کو پنجابی زبان کی مٹھاس اورچاشنی سے روشنا س کرانے کیلیے لاہور میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں آئے شعراء نے اپنا کلام پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے بخاری آڈیٹوریم میں ہونے والے اس مشاعرے کی صدارت معروف کمپپئرطارق عزیز نے کی جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمٰن تھے۔ مشاعرے میں 35شعراء نے کلام پیش کیا۔ حاضرین نے مزاحیہ شاعری پر کھل کرداددی۔ شاعر بابا نجمی نے حالات حاضرہ پر اپنی نظم پیش کی۔ کمپیئر طارق عزیز نے بھی اپنا کلام سنایا اور حاضرین سے داد تحسین پائی۔

مزید خبریں :