پاکستان
31 جنوری ، 2013

توقیرصادق کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

 توقیرصادق کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد…ایف آئی اے نے توقیرصادق کی ابوظہبی میں گرفتاری سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کوحوالگی کی فائل مرتب کرنے کاکہا ہے۔ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی تقرری کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی ابوظہبی میں گرفتاری سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کوحوالگی کی فائل مرتب کرنے کاکہا ہے۔ اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ملزمان کی حوالگی کامعاہدہ ہی نہیں ہے، میں آپ کو ابھی بتا دیتا ہوں کہ یہ کاغذات نہیں بنیں گے، جو شواہد عدالتی رکارڈ پرآ چکے ہیں، لگتا یہی ہے کہ توقیر صادق نہیں آئے گا۔ جسٹس خلجی عارف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ یہ حوالگی کا معاملہ ہے ہی نہیں، یہ پاکستانی شہری کا کیس ہے جس کا پاسپورٹ منسوخ ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :