پاکستان
Time 19 اپریل ، 2024

پنجاب حکومت نے چینی انجینئروں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے چینی انجینئروں کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دیدی ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجنیئروں کی سکیورٹی کیلئے 37 بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری سی پیک،  نان سی پیک سرکاری اور مستقل تنصیبات پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 18 بلٹ پروف گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں۔

مزید خبریں :