31 جنوری ، 2013
پشاور…کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے پولیو ٹیم کے دو اہل کار جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل حکام کے مطابق اپر کرم کے علاقہ مالی خیل میں انسداد پولیو مہم ٹیم کے دو اہل کار پولیو ویکسی نیشن کے لئے جارہے تھے کہ ان کی موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے موٹرسائیکل تباہ ہوگئی اور دونوں اہل کار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جن کی لاشیں پارہ چنار ااسپتال پہنچا دی گئی ہے۔