31 جنوری ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے صارفین سے گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔سرچارج کے خلاف درخواستیں گیس کے کمرشل صارفین اور سی این جی اسٹیشن مالکان نے دائر کی تھیں۔ کیس کا فیصلہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سنایا۔۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی مد میں صارفین سے 10سے 100 روپے تک سرچارج وصول کیا جارہا تھا۔ سرچارج گیس انفرا سٹرکچر ایکٹ 2011 کے تحت وصول کیا جارہا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ گیس انفراا سٹرکچر ایکٹ کی بعض دفعات بظاہر غیر آئینی ہیں اورمنصوبہ غیر فعال ہے، اس لئے ابھی سرچارج وصول نہیں کیا جاسکتا۔