31 جنوری ، 2013
پشاور…پشاورکے بیشتر علاقوں میں گیس کے کم پریشرکے مسئلے سے دوچار ہیں۔ دلہ زاک روڈ، پچگی روڈ، فقیر آباد، ، رشیدآباد، ورسک روڈ اورگلبہارمیں کم گیس پریشر کی شکایات ذیادہ ہیں۔ پشاور کے بیشتر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس پریشر کم ہوتا ہے۔ جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس حکام کے مطابق گیس کے استعمال میں اضافے کے باعث یہ مسائل سامنے آئے ہیں۔ پشاور اور گرد و نواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔