پاکستان
31 جنوری ، 2013

اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے سینے میں دل نہیں، حمزہ شہباز

  اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے سینے میں دل نہیں، حمزہ شہباز

اوکاڑہ…مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے سینے میں دل نہیں، وہ 5 سال سے عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ اوکاڑہ چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے امداد دینے والے ملکوں کا ہاتھ جھٹک کر قومی غیرت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ آئندہ انتخابات ملک میں امید کی شمع روشن کریں گے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے اصل ا سٹیک ہولڈرز عوام ہیں وہ انتخابات میں پیسے اور چودھراہٹ کی سیاست کو شکست دیں، اس موقع پر حمزہ شہباز کا اوکاڑہ میں انڈسٹریل سٹیٹ اور اوکاڑہ چیمبر کے دفتر کیلئے قطعہ اراضی مہیا کرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :