31 جنوری ، 2013
کوئٹہ…فرنٹیر کور بلوچستان نے ضلع ماشکیل میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے پاک۔ایران سرحد کے قریب ماشکیل کے علاقے آگو میں ایک کارروائی کے دوران 1730کلو افیون اور تین کلو ہیروئن برآمدکرلی،جسے زیرزمین چھپایا گیا تھا،واقعہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،مزید تحقیقات جاری ہیں۔