31 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چند ہفتوں بعد ملک میں سیاست کا میدان سجے گااقتدار کے لیے صرف عوام کا دروازہ کھلا ہے، جمہوریت کے دشمنوں کو شکست ہو گی،کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا۔اسلام آباد میں ورچوول یونیورسٹی گجر خان کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی منزل جانتی ہے،ملک میں آزاد عدلیہ اور طاقتور میڈیا موجود ہے، باتیں کرنا آسان، عمل کرنا مشکل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری نظام کو پٹری سے نہیں اترنے دیا جائے گا،جمہوریت کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف 18کروڑ عوام اٹھ کھڑے ہوں گے۔