پاکستان
31 جنوری ، 2013

خیبر پختونخوا میں آیندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا

خیبر پختونخوا میں آیندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا

پشاور…پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں آیندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا ۔محکمہ مو سمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آیندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے اور بالائی علاقوں میں کئی ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔


مزید خبریں :