Time 21 اپریل ، 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک دہشتگر افغان باشندہ نکلا

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ملک الدین مصباح افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا—فوٹو: فائل
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ملک الدین مصباح افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا—فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک 7 دہشتگروں میں سے ایک افغان باشندہ نکلا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حال ہی میں شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں سکیورٹی فورسز  کے ہاتھوں 7  دہشت گرد مارےگئے تھے۔

ہلاک دہشت گردوں میں ایک افغان باشندہ نکلا۔

ذرائع نے بتایاکہ ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت ملک الدین مصباح کے نام سے ہوئی ہے اور وہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشت گردی کے بے شمار واقعات افغانستان سے ہوئے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد قاری امجد اور حافظ گل بہادر اس وقت افغانستان میں ہیں، افغان شہری بھی کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ساتھ شامل ہوکرپاکستان پر حملہ آور ہیں۔

مزید خبریں :