پاکستان
Time 21 اپریل ، 2024

ن لیگ کا ووٹر باہر نکل رہا، تمام امیدوار اکثریت سے کامیاب ہوں گے: مریم کا دعویٰ

ہمارا مشن نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانا ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو:فائل
ہمارا مشن نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانا ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مشن نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانا ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا، پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی۔

مزید خبریں :