31 جنوری ، 2013
لاہور…سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ ضیاالدین بٹ نے کہاہے کہ کارگل حقائق جاننے کیلئے حکومت کو کمیشن بنانا چاہئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگومیں ضیاالدین بٹ کا کہنا تھاکہ ڈکٹیٹر آئے اور چلے گئے، کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے جوڈیشل کمیشن کی فائنڈنگ کے نتیجے میں ممکنہ سزا کے بارے میں بھی بتایا۔ ضیاالدین بٹ نے جنرل مشرف کو ناقابل اعتبار شخصیت قرار دیا۔