31 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وزیرقانون فاروق نائیک کا کہناہے کہ چیئرمین نیب نے غیر مشروط استعفیٰ دیا تب ہی صدر کوئی ایکشن لیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق نائیک کا کہنا تھاکہ حکومت عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتی ،صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھنے کے بعد ہی کوئی بیان دیں گے، صدر نے چیئرمین نیب کے خط پر رائے مانگی ہے جس کا جائزہ لیاجارہاہے۔