31 جنوری ، 2013
کراچی… کراچی کے شہریوں نے اپنے ذہن اور قلب کو خوش اور مطمعن رکھنے کیلئے پرندوں سے دل لگالیا ہے ،شہر میں جگہ جگہ پرندوں کیلئے دانے پانی کا انتظام ہے جہاں شہری ان معصوم پرندوں کیلئے دانہ ڈالتے رہتے ہیں۔شہر کراچی ایک عرصہ سے بد امنی کی لپیٹ میں ہے، لیکن یہاں کچھ مقامات بھی ہیں جہاں آکر لوگوں کو سکون کا احساس ہوتا ہے۔ کبوتر اور دیگر پرندو کو دانا پانی فراہم کرنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں انتظام ہے، یہاں ان معصوم اور بے زبان پرندوں کو دانہ ، پانی تو مل ہی جاتا ہے ،ساتھ ہی ان کی اٹکھیلیاں دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ ان مقامات پر بچے ، بڑے بوڑھے سب ہی نظر آتے ہیں، کسی کو کبوتروں کی محبت کھینچ لاتی ہے ، تو کسی کو یہاں گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اور کوئی اللہ کی رضا کے لئے آتا ہے۔ کراچی کے کبوتر چوک اب شہروں کیلئے اہمیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ معصوم پرندوں کے لئے دانے پانی کا انتظام کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں ان بے زبانوں کو کھانہ پینا فراہم کرکے خوشی، سکون اور دلی راحت ملتی ہے۔