31 جنوری ، 2013
اسلام آباد … سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب فصیح بخاری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، انہیں 4 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب فصیح بخاری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ خط کو بنیاد بنا کر فوجی و سول ادارے یا ایگزیکٹو کوئی ایسا کام نہ کریں جو آئین کے خلاف اور اس سے انحراف ہو، کوئی ایسا نظام وضع نہ کیا جائے جس کی آئین اجازت نہیں دیتا۔ سپریم کورٹ کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کے تحت پارلیمانی نظام کام کررہا ہے اور آئندہ 5 سال کیلئے انتخابات ہونے والے ہیں، آئندہ ملک میں انتخابات آئین کے مطابق ہی ہوں گے۔