دنیا
Time 22 اپریل ، 2024

سعودی عرب میں وطن دشمنی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سر قلم

ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا: سعودی وزارت داخلہ— فوٹو:فائل
ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا: سعودی وزارت داخلہ— فوٹو:فائل

سعودی عرب میں وطن دشمنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عبد الرحمان کو 8 صفر  1441 ہجری کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا۔

عدالت میں میں ثبوت اور شواہد کی بنیاد پرملزم کو  پیش کیا گیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کا سر قلم کردیا گیا۔


مزید خبریں :