31 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور اور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور اور گرد و نواح میں کچھ روز سے سورج آب و تاب کے ساتھ چمکا تو سردی بھی رفو چکر ہوگئی تاہم محکمہ موسمیات نے کل سے مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہونے اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافے کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ 6 فروری تک جاری رہے گا۔