31 جنوری ، 2013
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا کہنا ہے کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت سرکاری و نجی اداروں کے 50 ہزار گریجویٹس کو 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔ لاہور میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت انٹرن شپ پروگرام میں پیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ سرکاری و نجی اداروں کے گریجویٹس کو بروقت وظیفہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے گریجویٹس کو عملی میدان میں پیشہ وارانہ تجربہ فراہم کیا جارہا ہے۔