24 اپریل ، 2024
ایرانی خاتون اوّل ڈاکٹر جمیلہ عَلم الہدیٰ نے لاہور میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ کرکے وہاں کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تحت پاکستانی ثقافت کے حوالے سے نمائش کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرجمیلہ عَلم الہدیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی دو طرفہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی رابطوں، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عظیم ایجنڈا رکھتا ہے۔
ڈاکٹر جمیلہ عَلم الہدیٰ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت کو دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعلقات بڑھانا ہوں گے۔
لاہور میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے معزز مہمان کو خصوصی شیلڈ پیش کی، اس موقع پر سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔