پاکستان
Time 24 اپریل ، 2024

گھوٹکی: موٹروے ایم فائیو کے دونوں اطراف کاشت کاری پر پابندی عائد

گنےکی فصل کے باعث ڈاکوپولیس کو آسانی سے ہدف بناتے ہیں، اس کی وجہ سے ناکوں پرتعینات اہلکاروں کو دشواری کاسامنا رہتا ہے: حکام/ فائل فوٹو
گنےکی فصل کے باعث ڈاکوپولیس کو آسانی سے ہدف بناتے ہیں، اس کی وجہ سے ناکوں پرتعینات اہلکاروں کو دشواری کاسامنا رہتا ہے: حکام/ فائل فوٹو

ضلع گھوٹکی میں موٹروے ایم فائیو کے اطراف کاشت پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گھوٹکی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے کے دونوں اطراف 1500 میٹر تک گنےکی کاشت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکام کا بتانا ہےکہ گنےکی فصل کے باعث ڈاکوپولیس کو آسانی سے ہدف بناتے ہیں، اس کی وجہ سے ناکوں پرتعینات اہلکاروں کو دشواری کاسامنا رہتا ہے۔

اس کے علاوہ سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر لوکیشن 437 سے 505 تک سیفٹی کے لیے پولیس ناکےہیں۔

مزید خبریں :