31 جنوری ، 2013
کراچی … الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر حکومت سندھ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر فوری طور پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے تمام صوبائی و بلدیاتی محکموں میں بھرتیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ جاری کئے گئے اور نئے ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں منجمد کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے 21 جنوری کو جاری کئے گئے فوری پابندی کے احکامات کی روشنی میں سندھ حکومت نے 9 دن بعد عملدرآمد کے احکامات جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلحہ لائسنس کے اجراء اور ملک بھر میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز اجراء اور استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔