پاکستان
31 جنوری ، 2013

ایس ای سی پی نے سرکاری اداروں سے متعلق قوانین کی منظوری دیدی

اسلام آباد … سرکاری اداروں کا خسارہ کم کرنے کیلئے ایس ای سی پی نے ان اداروں کے انتظامی امور سے منسلک قوانین کی منظوری دے دی۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق ان قوانین سے سرکاری اداروں کا خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ منظور شدہ قوانین کے تحت سرکاری اداروں کے چیئرمین اور سی ای او کی تقرری الگ الگ ہوگی جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں 40 فیصد خود مختار ڈائریکٹرز ہوں گے۔ ایس ای سی پی کے مطابق سرکاری اداروں کی خراب کارکردگی معیشت پر بوجھ بن رہی ہے جو سالانہ 400 ارب روپے نگل لیتے ہیں۔

مزید خبریں :