پاکستان
Time 24 اپریل ، 2024

کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز نیوملیرکراچی اورگہرائی 12 کلومیٹرزیرزمین تھی: زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل
زلزلے کا مرکز نیوملیرکراچی اورگہرائی 12 کلومیٹرزیرزمین تھی: زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے ملیر کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملیر میں زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز نیوملیرکراچی اورگہرائی 12 کلومیٹرزیرزمین تھی۔

ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیرحیدر کا کہنا تھاکہ زلزلے کی زیرزمین کم گہرائی زائد شدت زلزلے میں نقصان دہ ہوتی ہے، اس زلزلے میں گہرائی اور شدت بھی کم رہی۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے ساتھ اکثر زوردار دھماکے کی آواز پیدا ہوتی ہے، مزید زلزلے کے آنے کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، کراچی کا اوسط 4.8 سے 5.8 شدت کے زلزلے ریکارڈڈ ہیں۔

مزید خبریں :