16 جنوری ، 2012
اسلام آباد … جمہوریت کے حق میں پیش کی گئی قرار داد اکثریت سے منظور کرلی گئی۔ قومی اسمبلی میں جمہوریت کے حق میں قرار داد اسفند یار ولی نے پیش کی تھی جس پر آج رائے شماری کی گئی۔ قرارداد منظور ہونے پر وزیراعظم گیلانی نے ایوان کو مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق قرار داد میں مسلم لیگ ن کی ترمیم بھی شامل کرلی گئی تھی جس کے تحت حاکمیت صرف اللہ کے پاس ہے۔ قرار داد ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تھی جسے نوید قمر نے ایوان میں پڑھ کر سنایا۔ جے یو آئی ف کے لائق علی خان نے بھی حکومتی قرار داد کی حمایت کی، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے قرار داد کا حامی ہوں۔ مسلم لیگ ن اور آفتاب شیر پاوٴ نے قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ کیا اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔