01 فروری ، 2013
کراچی… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں آج دہشت گردی کا خدشہ ہے اس لیے کراچی میں آج دوپہر 12 بجے سے3 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی کی صورت حال پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی ہے، شہر میں امن و امان کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور بہتر پولیس پیٹرولنگ کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اے رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گرد کراچی میں بد امنی پھیلا کرپاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے متعلقہ حکام کو مذہبی مقامات پر سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ رحمان ملک کاکہناتھاکہ موبائل فون سروس بند کرنے سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آتی ہے اسلئے یہ اقدام کیاگیاہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی میں مارے گئے علما کے قاتل بھی جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔