دنیا
Time 28 اپریل ، 2024

روس نے یوکرین پر فضائی حملے تیز کر دیے

حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات اور دفاعی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا گیا: روسی وزارت دفاع/ فائل فوٹو
حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات اور دفاعی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا گیا: روسی وزارت دفاع/ فائل فوٹو

روس نے یوکرین پر فضائی حملے تیز کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران 35 حملے کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات اور دفاعی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے ریلوے نظام، فضائی دفاعی نظام اور بارودی گوداموں پر بھی بمباری کی گئی۔

 روس کے مطابق حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیر ملکی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے 35 میں سے 21 میزائلوں کو مار گرایا۔

مزید خبریں :