دنیا
Time 28 اپریل ، 2024

عراق میں ہم جنس پرستی جرم قرار ، 15 برس تک جیل کی سزا کا قانون منظور

نئے پاس کئے گئے قانون کے تحت عراق میں ہم جنس پرستی، جسم فروشی، جنس کی تبدیلی کو بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے: فائل فوٹو
نئے پاس کئے گئے قانون کے تحت عراق میں ہم جنس پرستی، جسم فروشی، جنس کی تبدیلی کو بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے: فائل فوٹو 

عراقی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں اب ہم جنس پرستی کا ارتکاب کرنے والوں کو 10 سے 15 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ سے پاس کیے گئے بل  میں ٹرانسجینڈرز سے متعلق بھی شق شامل ہے کہ انہیں بھی جرم کے ارتکاب پر  ایک سے 3 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔ 

نئے پاس کئے گئے قانون کے تحت عراق میں ہم جنس پرستی، جسم فروشی، جنس کی تبدیلی کو بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ 

عراق میں کچھ مذہبی گروہوں کا خیال ہے کہ یہ قانون ملک میں مذہبی اقدار کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر کرنے میں مدد دیگا۔ 

دوسری جانب عراق میں حقوق کی علمبردار قوتوں نے اس قانون کو  ہم جنس پرست افراد کے خلاف کیے گئے اقدامات میں ایک مزید سیاہ دھبے کا اضافہ قرار دیا ہے۔ 

مزید خبریں :