Time 28 اپریل ، 2024
پاکستان

ٹانک میں سیشن جج کے اغواء کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

کمیٹی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شامل ہے: پولیس/ فائل فوٹو
کمیٹی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شامل ہے: پولیس/ فائل فوٹو

ٹانک میں سیشن جج کے اغواء کیس سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر  بھی محکمہ انسداد دہشتگردی نے درج کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق جج کے اغواء کیس سے متعلق بنی کمیٹی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شامل ہیں جبکہ جج کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی میں الگ ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جج کی گاڑی کو ریکور کرلیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی جائے وقوعہ کے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈی آئی خان ریجن کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرچ آپریشن  اور کئی مشتبہ افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان اور ٹانک سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی گاڑی اور شخص کو بغیر تلاشی کے پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔  

مزید خبریں :