جرائم
Time 29 اپریل ، 2024

لاہور: پولیس اہلکار نے کینسر سے تنگ آکر خودکشی کرلی

غلام علی بیماری کے باعث چڑچڑاہو چکا تھا، چھٹی کے دن بیماری سے دلبرداشتہ ہو گیا اور گولی مار کر خودکشی کر لی: اہلخانہ/ فائل فوٹو
غلام علی بیماری کے باعث چڑچڑاہو چکا تھا، چھٹی کے دن بیماری سے دلبرداشتہ ہو گیا اور گولی مار کر خودکشی کر لی: اہلخانہ/ فائل فوٹو

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں پولیس اہلکار نے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام علی نامی اہلکار  نے گھر میں خود کو گولی ماری۔

پولیس  کا بتانا ہےکہ ہیڈ کانسٹیبل غلام علی کینسر کے مرض میں مبتلا تھا اور چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں کورس کررہا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق غلام علی بیماری کے باعث چڑچڑاہو چکا تھا، چھٹی کے دن بیماری سے دلبرداشتہ ہوگیا اور گولی مار کر خودکشی کر لی۔

مقامی پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید خبریں :