دنیا
Time 05 مئی ، 2024

چینی صدر 5 سال بعد یورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

پیرس پہنچنے پر فرانسیسی وزیراعظم گبریئل اتل نے ایئرپورٹ پر چینی صدر کا استقبال کیا— فوٹو: فائل
 پیرس پہنچنے پر فرانسیسی وزیراعظم گبریئل اتل نے ایئرپورٹ پر چینی صدر کا استقبال کیا— فوٹو: فائل

چین کے صدر شی جن پنگ 5 سال بعد یورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے۔

 پیرس پہنچنے پر فرانسیسی وزیراعظم گبریئل اتل نے ائیرپورٹ پر چینی صدر  اور  ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔ 

چینی صدر شی جن پنگ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کی دعوت پر فرانس پہنچے ہیں، فرانس میں دو روز کے دوران صدر شی جن پنگ صدر میکرون  اور سربراہ  یورپی کمیشن  اُرسلا وان ڈیر لین سے ملاقات کریں گے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق چینی اور فرانسیسی سربراہان میں باہمی تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور یوکرین جنگ پر بات چیت متوقع ہے، فرانس کے بعد چینی صدر سربیا اور ہنگری جائیں گے۔

خیال رہےکہ یہ چینی صدر کا 2019 کے بعد پہلا دورہ یورپ ہے۔

مزید خبریں :