27 فروری ، 2012
ملتان… ملتان میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن بھر کے دو سو سے زائد سی این جی اسٹیشن آج صبح چھ بجے سے بند کر دئے گئے ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن کے تمام اضلاع ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، کوٹ ادو خانیوال , میاں چنوں، چیچہ وطنی اور وہاڑی میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 6 بجے بند کر دئیے گئے جو بدھ کی رات 10 بجے صارفین کے لئے کھولے جائیں گے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد سی این جی کی بندش سے ان تین دنوں میں پبلک ٹرانسپورز نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جس سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ اور سی این جی کے صارفین مہنگا ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔