کھیل
Time 10 مئی ، 2024

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو بھی آئرلینڈ کا ویزا مل گیا—فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو بھی آئرلینڈ کا ویزا مل گیا—فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کا ڈبلن میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پاکستانی کرکٹرز نے بھرپور حصہ لیا۔

سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق میچ آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو بھی آئرلینڈ کا ویزا مل گیا۔


مزید خبریں :