Time 20 مئی ، 2024
کاروبار

روپے کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطا بق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 9 پیسے اضافہ ہوا جس کے مطابق ایک ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ کاروباری دن میں ڈالر278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  ڈالر 279 روپے 54 پیسے کا ہے۔